آئی آئی ٹی اسکریننگ ٹسٹ کا انعقاد

محبوب نگر ۔ یکم ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی اور رحمانی 30 کے اشتراک و تعاون سے جاریہ تعلیمی سال دسویں جماعت میں زیرتعلیم طلباء کیلئے آئی آئی ٹی اسکریننگ ٹسٹ 31 جنوری کو مستقر محبوب نگر کے کریسنٹ ہائی اسکول میں منعقد کیا گیا ۔ ٹسٹ میں تقریباً 130 طلباء و طالبات نے شرکت کی ۔ اولیائے طلباء نے کوآرڈنیٹر امتحانات واسٹاف رپورٹر سیاست جناب ایم اے مجیب کو بتایا کہ آئی آئی ٹی کے اس ٹسٹ کیلئے تیاری سے طلباء میں مطالعہ اور مسابقتی جذبہ پروان چڑھ رہا ہے جو ان کے آئندہ تعلیمی سفر کیلئے کارآمد ثابت ہوگا ۔ یہ بات ہمارے لئے باعث اطمیانان و مسرت ہے اس موقع پر کریسنٹ اسکول کے پرنسپل محمد عبدالسمیع کے علاوہ دیگر ٹیچرس نے امتحانات کے انتظامات میں حصہ لیا ۔ جبکہ حیدرآباد سے مبصر کی حیثیت سے محمد عبدالماجد شریک تھے ۔