آئیڈیل گلوبل اسکول ایس ایس سی کے شاندار نتائج

منااکھیلی۔20مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)آئیڈیل گلوبل اسکول بسواکلیا ن کا پہلااور واحد سی بی ایس ای ااسکول ہے جو ضلع بیدر میں بھی پہلی مسلم انتظامیہ کاریکارڈ رکھتاہے۔ امسال اس اسکول کے طلباء کا پہلا دہم جماعت کا بیاچ صد فیصد کامیابی سے ہمکنارہوا۔ جس میں 26میں سے 26طلباء نے کامیابی حاصل کی ۔ جن میں 12ڈسٹنگشن، 9طلبانے 80%سے زائد اور5نے اول مقام حاصل کیا۔ سی جی پی اے سب سے زائد 9.8ہے۔ جو طلباء وطالبات نے نمایاں کامیابی حاصل کی ان کی تفصیل اس طرح ہے۔ اسمابانوبنت سید یوسف 9.8، اقصیٰ بابو بنت مخدوم نیلنگے 9.6، مظفرعلی ولد محمد جاوید علی 9.4، عبدالسمیر ولد شیخ کریم 9.4، رمشیہ انجم بنت علیم انجم ایڈوکیٹ 9.2، شیخ ریاض ولد شیخ نیاز الدین 9.0، عبدالستارولد وعبدالقدیر 8.8، سیدہ وسیعہ بنت سید مظہر 8.8، سید جاوید ولد سید سلیم 8.6، فاریحہ بنت عبدالکریم ، تہمینہ بیگم محمدسلیم اور ماجد خان ولد ایوب خان 8.4، عمارہ قاریہ بنت جلیل احمد ماموں، خضر حبیب ولد شفیع الدین ، ابوبکر صدیق ولد محمد ذبیح الدین ، محمد مجاہداحمد ولد شبیر احمد 8.2، عطوفہ روحین بنت عظیم الدین مٹالہ 8.0، عبدالرقیب ولد عبدالرزاق، منیب فراز ولد یوسف نیلنگے ، سید انکسار قادری ولد سید ظہیر قادری 7.6، ضمیر مجاور6.8اور اعجاز احمد ولد عبدالرحمن 6.2۔ آئیڈیل گلوبل اسکول بسواکلیان کے سکریٹری جناب مجاہد پاشاہ نے بتایاکہ ہمارے اسکول میں اردو دوسری زبان کے طورپر پڑھائی جاتی ہے۔ اور یہاں بچوں کی ہمہ جہت تعلیمی ترقی کے علاوہ بچوں میں اخلاقیات کے حوالے سے بھی کام کیاجاتاہے۔ تاکہ ان کی صلاحیتوں میں اخلاق بھی شامل ہوسکیں ۔ Critical thinkingبھی اس لئے دی جاتی ہیں کہ غیرمعمولی اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کا طلباء میں شعور بیدار ہوسکے۔