آئیڈیل گرلز ہاسٹل ہنمکنڈہ کی دوسری منزل کی تعمیر

سابق رکن پارلیمان کے راجیا کے منظورہ دس لاکھ روپئے سے کام کا آغاز
ورنگل۔/14ستمبر،(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آئیڈیل گرلز ہاسٹل عید گاہ ہنمکنڈہ ( مسلم ویلفیر سوسائٹی ورنگل ) کی دوسری منزل کا سابق ایم پی راجیا کی جانب سے منظور کردہ 10لاکھ سے تعمیری کاموں کا آغآز ہوا۔اس موقع پر رویندر راؤای ای، راجا گوپال، ڈپٹی ای ای رمیش، اے ای عزیز خان کے ساتھ ساتھ مسلم ویلفیر سوسائٹی اسوسی ایٹ صدر سید انور شریف، سکریٹری محمد سراج احمد، جوائنٹ سکریٹری محمد تاج الدین محمد سلیم، ایم اے مجید، محمد اقبال علی اراکین سوسائٹی و دیگر موجود تھے۔ آئیڈیل گرلز ہاسٹل مسلم ویلفیر سوسائٹی کے تحت چلایا جاتا ہے۔ طالبات کی تعداد زیادہ رہنے کی وجہ سے تنگ دامنی کا شکوہ کیا جارہا تھا۔ ورنگل کے سابق ایم پی مسلسل نمائندگی کرنے پر انہوں نے ہاسٹل کا تفصیلی دورہ کیا اور 10لاکھ روپئے بھی منظور کئے۔ ایم پی فنڈ سے انتخابات سے قبل سوسائٹی کے ذمہ داران کی مسلسل کوششوں سے منظور شدہ رقم سے تعمیر کا آغاز ہوا۔ واضح رہے کہ مسلم ویلفیر سوسائٹی گزشتہ 25سال سے زائد مسلسل قوم و ملت کے تئیں فلاحی خدمات میں مصروف ہیں۔ نادار ، بیواؤںکو 22سال سے وظائف دیئے جارہے ہیں۔ علاوہ اس کے غریب مسلم لڑکیوں کی شادیوں میں ہر ماہ مالی امداد دی جاتی ہے۔ دیہی دینی مدارس میں مالی امداد جاری ہے۔غریب طلباء و طالبات میں مفت کاپیاں و کتابوں کی تقسیم، لاوارث نعشوں کی تجہیز و تکفین اور ملت کے غرباء میں طبی تعلیمی امداد، مصیبت زدہ چھوٹے کاروبار کرنے والوں میں مالی امداد، غریب نادار مستحق خواتین میں سیونگ مشین سوسائٹی کی جانب سے دیئے جاتے ہیں تاکہ اس کے ذریعہ روزگار حاصل کرسکیں۔ مسلم ویلفیر سوسائٹی کی ذاتی عمارت سے عید گاہ لشکر بازار ہنمکنڈہ ہونے کی وجہ سے کئی ایک فلاحی کاموں کو انجام دینے میں آسانی ہورہی ہے۔ دوردراز مقامات سے آکر شہر میں تعلیم حاصل کرنے والی طالبات کیلئے تمام سہولیات سے لیس گرلز ہاسٹل کی تعمیر عمل میں لائی گئی۔ جہاں پر پالی ٹیکنک، ایم بی اے، ڈگری و دیگر پی جی کورسیس میں تعلیم حاصل کرنے والی طالبات یا آئیڈیل گرلز ہاسٹل میں قیام پذیر ہیں۔ مسلم ویلفیر سوسائٹی اہل خیر حضرات کے گراں قدر تعاون سے قوم و ملت کی فلاحی خدمات میں مصروف ہے، کئی سماجی و سیاسی قائدین مسلم ویلفیر سوسائٹی کی جو گزشتہ 25سال سے زائد عرصہ سے مسلسل فلاحی خدمات انجام دینے پر سوسائٹی کی کارکردگی کی ستائش کی۔