آئیٹا کے ضلعی انتخابات کا 8 نومبر کو اہتمام

نارائن کھیڑ ۔ 6 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سکریٹری آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسوسی ایشن (AIITA) ضلع میدک جناب محمد معین الدین نے اپنے ایک پریس نوٹ میں بتایا کہ آئیٹا کے ضلعی انتخابات میقات 2015 – 16 بتاریخ 8 نومبر بروز ہفتہ بوقت 10.30 بجے بمقام آئیٹا ضلعی آفس اسلامک سنٹر جلال باغ سنگاریڈی زیرنگرانی سکریٹری آئیٹا اے پی و تلنگانہ جناب میر ممتاز علی منعقد ہونگے جس کے انتخابی مبصر رکن اسٹیٹ اڈوائزری کونسل اے پی و تلنگانہ جناب خواجہ نصیرالدین ہونگے ۔ ضلع میدک کے تمام یونٹ صدور و معتمدین و فعال ارکان سے خواہش ہے کہ وقت مقررہ پر حاضر ہو کر اس میقات میں بھی فعال و حرکیاتی قائدین و ذمہ داران کا انتخاب کریں تاکہ اساتذہ کے مسائل اچھی طرح سے حل کئے جاسکیں ۔