نندیال۔3مارچ ( فیکس) جناب محمد فیروز شاہ صدر آئیٹا نندیال کی اطلاع کے مطابق آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسوسی ایشن (AIITA) کا ایک روزہ تعارفی و تنظیمی اجلاس 5مارچ جمعرات بمقام نیشنل پی جی کالج نندیال ضلع کرنول میں منعقد ہوگا جس کی صدارت جناب محمد یقین الدین صاحب صدر آئیٹا اے پی و تلنگانہ کریں گے ۔ اعزازی مہمان کی حیثیت سے جناب میر ممتاز علی سکریٹری آئیٹا اے پی و تلنگانہ ‘جناب شیخ عبدالرزاق ریجنل سکریٹری آئیٹا آندھراپردیش ‘ محترمہ طاہرہ بیگم ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر نندیال ڈیویژن اور جناب امتیاز پرنسپل نیشنل پی جی کالج نندیال شرکت کریں گے ۔ ان کے علاوہ ریٹائرڈ ٹیچر شریک رہیں گے ۔