سرپور ٹاؤن ۔ 30اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آل انڈیا آئیڈیکل ٹیچرس اسوسی ایشن (AIITA) شاخ سرپور ٹاؤن منڈل صدر عزیز خان اورجنرل سکریٹری محمد خلیل الدین کی اطلاع کے بموجب اردو میڈیم ٹیچرس کو ایک پلاٹ فارم پر لانے کی غرض سے آئیٹا کا قیام عمل میں لاگیا تاکہ اردو میڈیم طالب علموں میں تعلیمی قابلیت میں اضافہ ہوں ۔ اس ضمن میں مقامی آل انڈیا آئیڈیکل ٹیچرس اسوسی ایشن نائب صدر عبدالعزیم اور خاتون مشیر معراج خان کی نگرانی میں یکم نومبر 2015ء بروز اتوار بوقت 10بجے بمقام سنتوش فنکشن ہال کاغذنگر میں کیڈر میٹ کا اہتمام کیا جارہا ہیں ۔ اس کیڈر میٹ پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے آل انڈیا آئیڈیکل ٹیچرس اسوسی ایشن صدر ریاست تلنگانہ اور ریاست آندھراپردیش شرکت کریں گے ۔ اس لئے مشرقی عادل آباد کے تمام علاقوں سے زیادہ سے زیادہ اساتذہ اور مسلمان شرکت کرتے ہوئے پروگرام کو کامیاب بنانے کی اپیل کی گئی ۔