آئیٹا محبوب نگر کے کیلنڈر کی رسم اجرائی

محبوب نگر /6 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آل انڈیا آئیڈیلٹیچرس اسوسی ایشن ضلع محبوب نگر کے 2015 کے کییلینڈرس کی رسم اجرائی ڈسٹرکٹ ایجوکیشنل آفیسر محبوب نگر مسٹر راجیش کے ہاتھوں عمل میں آئی ۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈی او گدوال معراج اللہ خان اور ڈپٹی ڈی او محبوب نگر گویند راج کے علاوہ ضلع صدر آئیٹا محمود الحسن جنرل سکریٹری اظہر محی الدین خازن محمد اختر علی ، ٹاون صدر محمد عبدالحق عارف کے علاوہ پی آر سکریٹری محمد اسماعیل اور اساتذہ کی بڑی تعداد شریک تھی ۔ ڈی ای او راجیش نے اساتذہ برادری کو سال نو کی مبارکباد دی اور پابند کیا کہ وہ اپنی ذمہ داری کو بخوبی نبھائیں خصوصاً ضلع محبوب نگر کو ایس ایس سی نتائج میں سرفہرست لانے کیلئے مصروف ہوجائیں ۔