کریم نگر /10 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آئیڈیل ٹیچرس اسوسی ایشن ضلع کریم نگر کے انتخابات برائے سال 2015 اور 2016 دو سالہ میقات کیلئے منعقد کئے گئے انتخابات کی نگرانی میں اصغر حسین آئیٹا اسٹیٹ کونسل ممبر کی نگرانی میں منعقد ہوئے ۔ محمد مظفرالدین کا بحیثیت ڈسٹرکٹ پریسیڈنٹ کریم نگر نائب صدور سید شجاعت اللہ قادری اور عگدالحفیظ جنرل سکریٹری محمد عمر علی ، جوائنٹ سکریٹری احمد عبدالحمید خازن عبدالقیوم ، نشر و اشاعت محمد منور علی اور سید زبیر احمد کا انتخاب عمل میں آیا ۔ جبکہ سرور شاہ بیابانی کا بحیثیت سرپرست انتخاب عمل میں آیا ۔