اوٹکور ۔ 13 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) محمد اسماعیل میڈیا سکریٹری ( آئیٹا ) ضلع محبوب نگر کے بموجب 8 نومبر کو ہائپینس اسکول نیو ٹاون محبوب نگر میں آئیٹا کے تنظیمی انتخابات برائے دو سالہ میقات 2015 – 16 زیرنگرانی جناب محمد عارف شعبہ جدید ٹکنالوجی ( آئیٹا ) اور ریٹائرڈ پروفیسر انورالعلوم کالج ، جناب محمد ریاض الدین کے علاوہ محمد فیروز حیدرآباد ، محبوب نگر کے آئیٹا ممبران کی متفقہ رائے پر دو سالہ میقات کیلئے جناب محمود الحسن ( اسکول اسسٹنٹ ٹیچر ) دھنواڑہ کو آئیٹا ضلع محبوب نگر کا صدر منتخب کیا گیا اور جنرل سکریٹری ضßsلع محبوب نگر ( آئیٹا ) کی حیثیت سے جناب اطہر محی الدین ، اسکول اسسٹنٹ محبوب نگر کا انتخاب عمل میں آیا ۔ اس کے علاوہ ضلع خازن آئیٹا محبوب نگر کی حیثیت سے جناب محمد اختر علی اسکول اسسٹنٹ ، جڑچرلہ کو منتخب کیا گیا ۔ میڈیا سکریٹری کی حیثیت سے محمد اسماعیل کا انتخاب عمل میں آیا ۔ اس اجلاس میں دیگر یونیٹوں کے انتخابات بھی عمل میں آئیں ۔ جڑچرلہ یونٹ کیلئے جناب محمد اسحاق اسکول اسسٹنٹ اور محبوب نگر یونٹ کی صدارت منتخب کئے گئے ۔ جناب محمد عارف اسکول اسسٹنٹ نارائن پیٹ یونٹ کیلئے عبدالغفار ، اوٹکور یونٹ کیلئے جناب محمد اقبال کے علاوہ دیگر ضلع یونٹس کے انتخابات عمل آئیں ۔