آئینی وعدے اسی وقت پورے ہوں گے جب ترقی آخری صف تک رسائی کرے گی:سابق نائب صدر جمہوریہ 

نئی دہلی: سابق صدر جمہوریہ حامد انصاری نے مشہور مصنفہ فرح نقوی کی کتاب ’’ورکنگ ود مسلمس: بیونڈ برقع اینڈ ٹرپل طلاق ‘‘کا اجراء کرتے ہو ئے انڈیا سنٹرل میں کہا کہ مساوات اور برابری کے آئینی کے وعدے اسی وقت پورے ہوں گے جب ترقی آخری صف تک رسائی کرے گی۔

انہوں نے مسلمانوں کی تعلیمی اور سماجی پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کا بڑا طبقہ غریب اور طاقت سے محروم ہے۔

ریاستی ایجنسیوں کو چاہئے کہ وہ ان پسماندہ مسلمانو ں کی صورتحال کا جائزہ لیں ۔حامد انصاری نے فرح نقوی کی کتا ب کی ستائش کر تے ہوئے اسے ترقی اور سماجی انصاف سے وابستہ اہم بحث قرار دیا۔