آئیل ٹینکر کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک

کاماریڈی۔27 اکتوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) درگامورتی وسرجن میں شرکت کے بعد بائیک پر آنے والے دو افراد کو آئیل ٹینکر ٹکر دینے کی وجہ سے اس حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے بموجب کاماریڈی کے بڑا بازار سے تعلق رکھنے والے کشن اور ان کے فرزند بالراج ان کے محلہ میں تنصیب کی گئی مورتی کے وسرجن کیلئے اڈلور یلاریڈی تالاب گئے ہوئے تھے اور وسرجن کے بعد باپ بیٹے بائیک پر آرہے تھے کہ ٹیکریال کے قریب مخالف سمت سے آنے والا آئیل ٹینکربائیک کو ٹکر دینے کی وجہ سے باپ بیٹے شدید زخمی ہونے پر کاماریڈی سرکاری دواخانہ منتقل کیا گیا اور دونوں کی حالت تشویشناک ہونے پر حیدرآباد منتقل کررہے تھے کہ بالراج درمیان میں جانبر نہ ہوسکاجبکہ بالراج کے والد کشن حیدرآباد میں زیر علاج ہے۔ اس واقعہ کے بعد اس علاقہ میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ پولیس دیون پلی اس خصوص میں مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔