آئندہ سنہری دور ہوگا ، طلبہ اپنے اندر صلاحیتیں اور مہارت پیدا کریں

گیتم یونیورسٹی میں ایم بی اے طلبہ کے اورینٹیشن پروگرام سے مسٹر وینکٹیش و دیگر کا خطاب
حیدرآباد ۔ 29 ۔ جون : ( پریس نوٹ ) : گیتم یونیورسٹی حیدرآباد کے ایم بی اے بیاچ 2017-19 طلبہ کے لیے چار روزہ اورینٹیشن پروگرام کا اہتمام کیا جارہا ہے جس کا آغاز کل ہوا ۔ اس پروگرام کے افتتاح کے موقع پر بحیثیت اعزازی مہمان شرکت کرتے ہوئے مسٹر وینکٹیش پالابٹلہ ، چیف ہیومن ریسورس آفیسر ، جی ایم آر ، حیدرآباد انٹرنیشنل ایرپورٹ لمٹیڈ نے گیتم یونیورسٹی حیدرآباد کے گیتم حیدرآباد بزنس اسکول میں ایم بی اے طلبہ کے فریش بیاچ سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ دو سال میں ایک سنہری دور کا آغاز ہوگا اور اس دور کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے مینجمنٹ کے طلبہ کو اپنے میں بہترین صلاحیتیں اور مہارت پیدا کرنے کے لیے کام کرنا شروع کرنا چاہئے ۔ مسٹر وینکٹیش نے کہا کہ 2020 تک انڈسٹری اور بزنس میں پیچیدہ مسائل کو حل کرنے ، تخلیقی صلاحیت ، پبپل مینجمنٹ ، ایموشنل انٹلی جنس ، اور فیصلہ سازی جیسی مہارتیں درکار ہوں گی ۔ اس پروگرام کے ایک اور اعزازی مہمان مسٹر میر فیصل الدین ، سینئیر وائس پریسیڈنٹ اینڈ بزنس لیڈر فار سینکرونی فینانشیل انڈیا لمٹیڈ نے طلبہ سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اندر فیصلہ کرنے کی صلاحیت اور مہارت پیدا کریں کیوں کہ اس کی بڑی اہمیت ہوتی ہے اور وہ جس ادارہ سے وابستہ ہوں اس کے لیے کلچر کو سمجھیں اور اپنی خدمات انجام دیں ۔ قبل ازیں پروفیسر وائی لکشمن کمار ، ڈین اینڈ ڈائرکٹر گیتم حیدرآباد بزنس اسکول نے گیتم یونیورسٹی کے ویژن پر روشنی ڈالی ۔ اس موقع پر سینئیر بیاچ طلبہ میں اسکالر شپس کے چیکس تقسیم کئے گئے ۔ اس افتتاحی سیشن کے آخر میں ڈاکٹر ایم جیہ سری نے شکریہ ادا کیا ۔۔