کریم نگر میں کسان مورچہ قومی جنرل سکریٹری سگناکر راؤ کی پریس کانفرنس
کریم نگر ۔ /19 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ اضلاع میں 2019 ء کے چناؤ میں اقتدار پر آنے والی بھارتیہ جنتاپارٹی حکومت میں ہوگی ۔ بی جے پی کسان مورچہ قومی جنرل سکریٹری پی سگنا کر راؤ نے کریم نگر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ کانگریس ٹی آر ایس پارٹیاں دونوں مل جانے کا امکان ہے ۔ سابق میں ٹی آر ایس سے مفاہمت کرلی ہوئی کانگریس پارٹی قائدین ہیں ۔ بی جے پی ٹی آر ایس سے ملکر چناؤ میں ساتھ ہوگی ۔ جھوٹا پروپگنڈہ کررہے ہیں ملک میں تاحال 20 ریاستوں میں اقتدار میں موجود بی جے پی 21 اور 22 ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش میں حکومت پر آجائے گی ۔ کانگریس ٹی آر ایس پارٹیوں کے درمیان میں کوئی فرق نہیں ہے ۔ یہ دونوں پارٹیاں آئندہ آنے والے دنوں میں متحد ہوجائے گی ۔ سگناکر نے کہا ریاستی چیف منسٹر کے سی آر مرکزی فنڈز سے ہی استفادہ حاصل کرتے ہوئے اسکیمات شروع کرتے ہوئے کامیاب کرنے پر بی جے پی کا نام ہوگا ۔ ان پر عمل نہیں کررہے ہیں وہ پیسہ دوسری جانب منتقل کرکے اپنے شروع کردہ پروگرام کی کامیابی کی کوشش کررہے ہیں ۔ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں چار سال میں جو کامیابی حاصل کرلی ہے وہ قابل ستائش ہے ۔ آنے والے اسمبلی پارلیمنٹ چناؤ میں انہیں گھر کا رخ اختیار کرنا پڑے گا۔ ایسے حالات ہوں گے ریاستی حکومت سے عوام مخالف ہوگئی ہے ۔ ریتو بندھو اسکیم آبپاشی پروگرامس سے عوام کو گمراہ بے وقوف بنایا جارہا تلنگانہ راشٹرا سمیتی حکومت کا اب زوال یقینی ہوچکا ہے ۔ ٹی آر ایس حکومت جمہوری نہیں بلکہ آمرانہ خاندانی حکومت میں تبدیل ہوچکی ہے ۔ مرکزی حکومت تعمیراتی اسکیمات کی عمل آوری پر بی جے پی کا نام ہوگا اس لئے عمل میں نہیں لایا جارہا ہے اور ملتوی کررکھا ہے ۔ ریاستی حکومت کی ناقابل تساہلی کو عوام میں لے جایا جانے کا ۔ اس اجلاس میں بی جے پی قائدین کے اودیلو لنگم پلی شنکر ہری کمار مریالکر و دیگر شریک تھے ۔