حیدرآباد۔ 14 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کپتان ویراٹ کوہلی نے آج توقع ظاہر کی کہ ہندوستانی گیند باز ان کیلئے کوئی مسئلہ نہیں ہیں لیکن توقع ظاہر کی کہ آئندہ ماہ آسٹریلین ٹور کیلئے ہندوستانی ٹیم کے بلے باز اپنی ہوم کارکردگی کی طرح شاندار مظاہرہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ گیند بازوں نے ہندوستان اور خارج ہندوستان اپنی یکساں کارکردگی کو برقرار رکھا ہے لیکن بلے باز کبھی کامیاب اور کبھی ناکامیاب ہوتے رہے ہیں جس کے لئے وہ فکرمند ہیں۔ ویسٹ انڈیز کو 2-0 سے زیر کرنے کے بعد ویراٹ کوہلی نے کہا کہ بلے باز، گیند بازوں کا ساتھ دیتے ہوئے ان کی کوشش کو رائیگاں نہ کریں۔ مجھے بے انتہا مسرت ہوتی ہے کہ گیند باز نہ صرف جسمانی طور پر چست ہیں بلکہ جیت کیلئے بے تاب ہیں، اب اس کے بعد بلے بازوں کا فرض ہے کہ وہ بعد کے مرض کو بخوبی نبھائیں اور میرے خیال میں یہ فرض بلے بازوں کیلئے مشکل ترین ہے۔ راجکوٹ میں بہ نسبت آخری اننگز کے پہلی اننگز کشل تھی۔ کوہلی کے میاچ کے اختتام پر ان خیالات کا تبصرہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہ نسبت راجکوٹ کے ہمارے بلے باز ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر اور شانن گیبریل کے ساتھ سخت رویہ اپنائے تھے اور ہندوستان اپنی پہلی اننگز میں ریشپ پنتھ اور اجنکیا رہانے کی پارٹنرشپ میں 152 رنز کا شاندار اضافہ کیا۔ انہوں نے اومیش یادو کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یادو وہ تیسرے ہندوستانی کھلاڑی اور پیسر ہیں۔ جنہوں نے ہوم پیچ پر 10 وکٹس لینے میں کامیابی حاصل کی اور آنے والے آسٹریلین دورہ کے انتخاب میں سلیکٹرز کیلئے ایک درد سر اور چیلنج بن گئے ہیں۔ اگرچہ تین نئے کھلاڑی انگلینڈ میں وہاری، شاہ اور پنت نے اپنی کارکردگی کی بناء پر ٹیم میں جگہ بنالی ہے۔ یہ تمام چیزیں ہمارے لئے مثبت پوائنٹس کی حیثیت رکھتی ہیں لیکن اس ٹسٹ کے نتیجہ میں صرف امیش یادو کو اختصاصی درجہ عطا کرنا چاہتا ہوں۔