آئس لینڈ آج نائیجیریا کے خلاف تاریخ رقم کرنے کا خواہاں

وولگوگر۔21 جون(سیاست ڈاٹ کام) فیفا ورلڈ کپ تاریخ میں اپنا محض دوسرا میچ کھیلنے جا رہا چھوٹا اور ٹھنڈا ملک آئس لینڈ جمعہ کو گرم افریقی ملک نائیجیریا کو الٹ پھیر کا شکار بنا کر اپنے گروپ ڈی میچ میں تاریخ رقم کرنے کی امید کے ساتھ اترے گا ۔آئس لینڈ نے پہلی بار فٹ بال عالمی کپ فائنلس کیلئے کوالیفائی کیا ہے اور روس آنے تک اس سے زیادہ امیدیں نہیں تھیں لیکن دو بار کی چمپئن ارجنٹینا کو افتتاحی میچ میں 1۔1 کے ڈرا پر روکنے کے بعد اسے چھپا رستم مانا جا رہا ہے اور وولگوگراد ایرینا میں نائیجیریا کے خلاف بھی اسے برابری کی ٹکر دینے کی توقع کی جا رہی ہے جسے کروشیا سے 0۔2 سے شکست ملی ہے ۔افریقی ملک اگر آئس لینڈ کو نہیں ہرا پائے تو وہ ناک آؤٹ کی دوڑ سے باہر ہو جائے گا ۔