آئریناکادفتر اسرائیل پر امارات کے موقف کی تبدیلی کا نمائندہ نہیں

دبئی۔29نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) متحدہ عرب امارات نے آج کہا کہ اسرائیل کے ابوظہبی میں اپنے دفتر آئرینا کے قیام کا یہ مطلب نہیں ہے کہ خلیجی ممالک نے اسرائیل کے بارے میں اپنا موقف تبدیل کرلیا ہے ۔ بین الاقوامی قابل تجدید توانائی کے محکمہ آئرینا نے جو ایک آزاد بین الاقوامی ادارہ ہے ۔ ابوظہبی میں اپنا دفتر قائم کرلیا ہے ۔ ڈائرکٹر مریم الفالیسی نے کہاکہ آئرینا کی کارکردگی صرف ان کے ترسیلی معاہدات تک محدود رہے گی ۔ آئرینا کے دفتر کا قیام اسرائیل کے بارے میں خلیجی ممالک کے موقف میں تبدیلی کی علامت نہیں ہے ۔

 

امارات میں ہندوستانی بینک کار
چلرفروشی کے شعبہ کا صدر مقرر
دبئی۔29نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کے 55سالہ بینک کار کو دبئی میں قائم مشرق کے چلر فروش بینکنگ گروپ کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے ۔ یہ اثاثہ جات تیسرا سب سے بڑا بینک ہے ۔ سوم سبروتوآئی آئی ٹی دہلی اور آئی آئی ایم احمدرآباد کے سابق طالب علم  ہیں ؎‘انہیں فرحادایرانی کی جگہ چلرفروش بینک کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے ۔ فرحاد ایرانی تقریباً پانچ سال خدمات انجام دینے کے بعد سبکدوش ہورہے ہیں ۔ مشرق نے اپنے بیان میں کہا کہ عبدالعزیز الغریر سی ای او مشرق کے بموجب سوم 30سالہ چلر فروش بینکنگ کا تجربہ رکھتے ہیں ۔