ڈھاکہ ۔ 17 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) آئی سی سی ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کے تیسرے کوالیفائنگ مقابلہ میں آئرلینڈ نے 164 رنز کا کامیاب تعاقب کرتے ہوئے زمبابوے کو 3 وکٹوں سے شکست دی۔ آئرلینڈ نے اپنے اوپنرپال اسٹرلنگ کی جانب سے 34 گیندوں میں 9 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے بنائے جانے والے تیز رفتار 60 رنز کی بدولت 164/7 نشانہ کے ذریعہ کامیابی حاصل کرلی ۔ اسٹرلنگ اور کپتان ولیم پورٹر فیلڈ (31) نے ٹیم کو 8.2 اوورس میں 80 رنز کی پارٹنرشپ نبھاتے ہوئے بہترین شروعات فراہم کی۔ پنیان گارا نے ایڈجوائس (22) ، اینڈریو پوئنٹر (22) اور جارحانہ بیٹسمین کیون اوبرین (17) کو جلد آؤٹ کرتے ہوئے زمبابوے کو مقابلے میں واپس لانے کی ناکام کوشش کی ۔ قبل ازیں برینڈن ٹیلر (59) کی بدولت زمبابوے نے 163/5 کا اسکور بنایا۔