آئرلینڈ لارڈس پر اپنا پہلا ٹسٹ کھیلنے کا خواہاں

بلفاسٹ۔ 28جون (سیاست ڈاٹ کام) آئرلینڈ انٹر نیشنل کرکٹ کونسل سے ٹسٹ کھیلنے کا درجہ ملنے کے بعد انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ سے 2019 میں لارڈز گراؤنڈ پر انگلش ٹیم کیخلاف اپنے پہلے ٹسٹ میچ کیلئے بات چیت کرے گا۔ کرکٹ آئرلینڈ کے چیف ایگزیکٹو ورین ڈیوٹروم نے کہا ہے کہ وہ ای سی بی میں اپنے ہم منصب ٹام ہیریسن کو اْن کے سابق بورڈچیئرمین جائلز کلارک کا حوالہ دے کر لارڈز میں دونو ں ٹیموں کے مابین ممکنہ ٹسٹ سے متعلق یاد دہانی کروائیں گے۔یاد رہے کہ آئی سی سی کے حالیہ اجلاس میںآئر لینڈ اور افغانستان کو ٹسٹ ٹیم کادرجہ دیا گیا ہے اور بنگلہ دیش کے بعد ٹسٹ ٹیم کا درجہ حاصل کرنے والی نئی ٹیمں ہیں۔