شمس آباد ۔ /25 جون (سیاست نیوز) شمس آباد کے موضع کوتوال گوڑہ کے قریب کل رات آؤٹر رنگ روڈ پر سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ تفصیلات کے بموجب بی بھرت راج 45 سالہ تلگو فلم اسٹار روی تیجا کا بھائی اسکوڈا کار کے ذریعہ جارہے تھے کہ شمس آباد کے موضع کوتوال گوڑہ کے قریب ایک ٹھہری ہوئی لاری نمبر AP16TY3167 سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں وہ برسرموقع ہلاک ہوگیا ۔ شمس آباد آر جی آئی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔