حیدرآباد /2 فروری ( سیاست نیوز ) سائبرآباد کے علاقہ آوٹر رنگ روڈ سے ایک لاری کا سرقہ کرلیا گیا ۔ لاری کے سرقہ کی اس واردات پر گاڑیوں کی کو لوٹنے والی پر شبہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔ آوٹر رنگ روڈ پر تلاشی مہم اور خصوصی پٹرولنگ کے باوجود یہ واردات پولیس کیلئے دردسر بنی ہوئی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ پداعنبرپیٹ علاقہ سے چندانگر پٹن چیرو کی جانب جانے والی ایک بڑی لاری کا سرقہ کرلیا گیا ۔ نامعلوم لٹیروں نے گاڑی کو روک لیا اور اس کو لے جانے کی کوشش کر رہے تھے ۔ تاہم اس دوران بیچ بچاؤ کرنے کی کوشش میں ڈرائیور اور اس کا ساتھی شدید زخمی ہوگئے ۔ جو لٹیروں کی مارپیٹ کا شکار بنے ۔ حیات نگر پولیس نے کہا کہ اس تعلق سے ان کے یہاں کو ئی شکایت وصول نہیں ہوئی ۔