ء2019 ء میں کانگریس کا برسر اقتدار آنا یقینی

نارائن کھیڑ کے ضمنی انتخابات میں کشٹاریڈی کے خاندان کے امیدوار کو متفقہ منتخب کرنے کی اپیل
سنگاریڈی3 ؍ستمبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)  سال 2019 کے عام انتخابات میں کانگریس پارٹی کا برسر اقتدار آنا یقینی ہے ۔ کانگریس پارٹی قائدین وکارکنا ن متحدہ طور پر عوام کے درمیان رہ کر عوامی مسائل کی یکسوئی کر تے ہوئے سا ل 2019 کے عام انتخابات میں کانگریس پارٹی کو برسر اقتدار لانے کی سعی کرتے ہوئے آگے بڑ ھنے کی ضرورت ہے ۔ان خیالات کا اظہار مسٹر دامو در راج نرسمہا سابق نائب وزیر اعلی نے ضلع کانگریس پارٹی کے زیر اہتمام سنگاریڈی کانگریس پارٹی آفس میں منعقدہ سابق وزیر اعلی آنجہانی وائی ایس راج شیکھر ریڈی کی 6 ویں برسی کے موقع پر اور رکن اسمبلی حلقہ نارائن کھیڑ پی ۔ کشٹاریڈی کی اچانک انتقال پر جلسہ تعزیت کے موقع پر کیا۔جس میں صدر ضلع کانگریس سنیتا لکشما ریڈی ‘ ڈاکٹر جے گیتا ریڈی رکن اسمبلی ظہیرآباد‘ ٹی جئے پرکا ش ریڈی سا بق رکن اسمبلی سنگاریڈی ‘محمد فاروق حسین ایم ایل سی ‘سریش شیٹکار سا بق رکن پا رلیمان ‘ ڈاکٹر شراون کمار ریڈی ‘ کے علاوہ دیگر کانگریس قائدین نے شرکت کی ۔اس موقع پر آنجہانی کشٹا ریڈی کے انتقال پر دو منٹ کی خاموشی منائی گئی ۔اور آنجہانی وائی ایس آر و کشٹا ریڈی کے پورٹریٹ پر گلہائی عقیدت پیش کر تے ہوئے ان کی خراج پیش کیا گیا ۔اس موقع پر سابق نائب وزیر اعلی دامو در راج نرسمہا اور صدر ضلع کانگریس سنیتا لکشما ریڈی نے اپنے خطاب میں آنجہانی قائدین کی دیرینہ عوامی خدمات کی زبر دست ستائش کی ۔ان قائدین نے حلقہ اسمبلی نارائن کھیڑ کے ضمنی انتخابات میں آنجہانی کشٹا ریڈی کے افراد خاندان میں سے کسی ایک فرد کو بلا مقابلہ متفقہ طور پر منتخب کرنے کی اپیل کی ۔ اس خصوص میں دیگر سیاسی پارٹیوں کے قائدین سے بات چیت کر تے ہوئے متفقہ انتخابات کی راہ ہموار کی جائے ۔ان قائدین نے کہا کہ کشٹا ریڈی نے 4 مرتبہ حلقہ اسمبلی نارائن کھیڑ سے منتخب ہو تے ہوئے ایک  بے داغ سیاسی قائد کے طور پر عوام کی خدمت کر تے ہو ئے نمایاں مقام حاصل کیا ۔ان قائدین نے آنجہانی ڈاکٹر وائی ایس آر کی عوامی خدمات کی زبر دست ستائش کر تے ہوئے وائی ایس آر کو کسان دوست وزیر اعلی قرار دیا ۔اس کے علاوہ وائی ایس آر نے اپنے دور اقتدار میں کئی ایک فلاح و بہبود و ترقیاتی اور اختراعی اسکیمات جیسے راجیو آروگیہ شری ‘ 108 ‘ 104 ایمبولینس ودیگر اسکیمات کو روبعمل لاتے ہوئے عوام کی خدمت کی ۔جس کی وجہ سے عوام آج بھی آنجہانی وائی ایس آر کویاد رکھتے ہیں۔ڈاکٹر جے گیتا ریڈی ‘ محمد فاروق حسین ‘ ٹی جے پرکاش ریڈی ‘ سریش شیٹکا ر ‘ ڈاکٹر شروان کمارریڈی ‘ جئے پال ریڈی ‘ بی ۔ وجئے لکشمی نے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پر شنکر ریڈی صدر بلا ک کانگریس ‘ شیو راج پاٹل انچارج کانگریس حلقہ اسمبلی سنگاریڈی ‘ تو پا جی انند کشن ‘ چیرمین لائبریریز ضلع میدک ‘ شیخ صابر ‘ معراج خان ہا شمی ‘ نواز الدین کے علاوہ کثیر تعداد میں کانگریس قائدین وکارکنا ن موجو د تھے۔