ء2015 میں کسانوں کو زائداز5 ہزار کروڑ کے قرضہ جات

بینکرس کے اجلاس سے کلکٹر نظام آباد رونالڈروس کا خطاب
نظا م آباد :19؍جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع کلکٹر مسٹر رونالڈ روس نے بتایا کہ سال 2015 معاشی سال میں کسانوں کو 5172کروڑ روپئے کے قرضہ جات کی فراہمی کیلئے منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ لہذا نئے عہدیدار خریف کے سیزن میں کسانوں کو قرضہ جات کی فراہمی کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کریں۔ ضلع کلکٹر مسٹر رونالڈ روس پرگتی بھون میں بینکروں کے اجلاس سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سال2015-16 معاشی سال میں 5172 کروڑ روپئے قرضہ جات کی فراہمی کیلئے نشانہ مقرر کیا گیا ہے۔ مرکزی حکومت کی جانب سے منظور کردہ احکامات کے مطابق ایس ایل بی سی کے فیصلہ کے مطابق کراپ لون کے نشانہ میں اضافہ کیا گیا ہے۔ اس معاشی سال میں 41فیصد زائد قرضہ جات کی فراہمی کیلئے فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سال ضلع میں کراپ لون 312 کروڑ روپئے اور دیگر لون 1350 کروڑ روپئے قرض کی فراہمی کیلئے فیصلہ کیا گیا ہے۔ فیصلہ کے مطابق اور بینکروں کی کمیٹی کے فیصلہ کے مطابق کسانوں کو قرضہ جات کی فراہمی کیلئے ضلع کلکٹر نے بینک عہدیداروں سے خواہش کی۔ حال ہی میں کئے گئے فیصلہ، دوسرے مرحلہ کے کراپ لون اور مستحق افراد کو قرضہ جات کی فراہمی کیلئے ناموں کے اندراج اور کھاتہ نمبر کو آدھار سے مربوط کرنے کی خواہش کی۔ بینک عہدیدار خریف میں قرضہ جات کی فراہمی کیلئے جنگی خطوط پر اقدامات کرنے اور کراپ لون کی فراہمی ، کسانوں کو پاس بک فراہم کرنے کی خواہش کی۔غیر مستحق افراد کو قرضہ جات فراہم نہ کرنے، طمانیت روزگار کے تحت قرضہ جات کی فراہمی کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت دی ۔ اس موقع پر ایل ڈی ایم راما کرشنا رائو، آر بی ڈسٹرکٹ منیجر پلا رائو، آندھرا بینک ڈی جی ایم وینکٹیشور رائوو دیگر بھی موجود تھے۔ ضلع میں پہلے مرحلہ کے قرضہ جات کی عمل آوری میں نمایاں خدمات انجام دینے پر چیف سکریٹری تلنگانہ راجیو شرما نے ضلع کلکٹر رونالڈ روس کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں پہلے مرحلہ میں 3993 کروڑ روپئے کے قرضہ جات معاف کئے گئے جملہ 4لاکھ 12 ہزار کسانوں نے قرض حاصل کیا تھا۔ اور 3993 کروڑ روپئے کے قرضہ جات معاف کئے گئے اور آدھار سیڈنگ پر بھی انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے دوسرے مرحلہ کے قرضہ جات کی معافی میں اسی طرح کی دلچسپی دکھانے کی خواہش کی۔