ونپرتی۔ 6 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی ونپرتی کے پبیر منڈل کے نائب تحصیلدار جناب محمد حنیف کی خدمات سے سبکدوش ہونے پر وداعی تقریب کا انعقاد شری واسوی فنکشن ہال پبیر میں عمل آیا۔ ٹی این جی او محبوب نگر کے اعزازی صدر راجندر ریڈی، صدر راما کرشنا راؤ نے کہا کہ جناب محمد حنیف ڈپٹی تحصیلدار پبیر کی خدمات قابل قدر ہیں۔ انہوں نے اپنی سرویس میں پوری ایمانداری سے قابل قدر خدمات انجام دی ہیں جو ایک طویل عرصہ تک یاد رکھی جائیں گی۔ پبیر تحصیلدار مسٹر دتاتریہ نے وداعی تقریب کی صدارت کی۔ جناب نرسیا، کلکٹر پی او چنا کرشنیا ریوینیو اسوسی ایشن صدر ، وینوگوپال JAC ونپرتی ڈیویژن صدر نے بھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد حنیف کی خدمات پر روشنی ڈالی۔ محکمہ مال کیلئے ان کی خدمات کو یادگار قرار دیا۔ نوجوان ملازمین کیلئے محمد حنیف ایک مثال ہیں۔ ان سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔ پبیر سرپنچ سوشیلا سرینواس گوڑ، مختلف مقامات کے محکمہ ریوینیو کے عہدیداروں نے محمد حنیف کی خدمات کو سراہا۔ بعد میں حنیف صاحب کی شال پوشی و گلپوشی کی گئی۔ حنیف صاحب ڈپٹی تحصیلدار پبیر نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔