مندیپ کی ایونٹ کی پہلی سنچری کا اعزاز
حیدرآباد ، 25 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ڈاکٹر ریڈیز لیاب کے مندیپ نے فرنچائز کرکٹ لیگ میں طوفانی بیٹنگ کرتے ہوئے 60 گیندوں پر 113 رنز بنائے جس میں 4 چھکے اور 16 چوکے شامل ہیں۔ ان کی اس سنچری کی بدولت جو اس ایونٹ کی اولین سنچری ثابت ہوئی، ڈاکٹر ریڈیز ٹیم نے سنفوسناپیرس کے خلاف 132 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ ایک دیگر میچ میں کے کلیان نے 40 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کئے۔ ایک اور میچ میں گریزفورتھ نے چرن تیجا کے آل راؤنڈ مظاہرے کے بل بوتے پر ایم ایل ایل بی ٹیم کے خلاف جیت درج کرائی۔ چرن تیجا نے 53 رنز اسکور کئے اور 16 رنز کے عوض 5 وکٹیں بھی لئے۔ دیگر مقابلوں میں فرینکشن ٹمپلٹن نے آٹواسٹرایکس کے خلاف کامیابی حاصل کی۔ این ٹاپرس فشرس نے منسٹر گرافکس کو 80 رنز سے ہرایا۔ اسماشرس نے گرائیوس انڈیا لمیٹیڈ کو 13 رنز سے ہرایا تھا۔ ڈبلیو سی ٹی نے آئی ہیلت ٹکنالوجی کو شکست دی۔ گیرز نے ایم ایل ایل بی کو ، بلو فالکان نے سنیکا گلوبل کو ، امین سی سی نے حیدرآباد ٹاپرس کو، این آئی ایل نے اینگرس سونگ کو، مولسٹک نے پرپل ٹاک کو، بی ایچ ای ایل نے ہیزلوڈ کو، وائٹ واکرس نے سی ایس بی ٹیم کو شکست دی۔