جئے پور ۔ 5 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : کانگریس لیڈر کی جانب سے نریندر مودی کے ٹکڑے کردینے کی دھمکی کے جواب میں چیف منسٹر راجستھان وسندھرا راجے نے آج کہا کہ لوک سبھا انتخابات کے نتائج یہ واضح کردیں گے کہ کس کے ٹکڑے ہوں گے اور کون کامیاب ہوگا ۔ سہارنپور سے کانگریس امیدوار عمران مسعود نے کہا تھا کہ نریندر مودی کے ٹکڑے کردئیے جائیں گے ۔ وسندھرا راجے نے انتخابی ریالی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں یہ واضح ہوجائے گا کہ کس کا قد کٹ کر کم ہوگیا اور کون کامیاب رہا ۔ انہوں نے کانگریس امیدواروں پر توہین آمیز بیانات دینے یہاں تک کہ مودی کے پوسٹرس پھاڑ دینے کا الزام عائد کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مودی کی مقبولیت کی وجہ سے یہ بے قابو ہوگئے ہیں ۔۔