’’کس آف لو‘‘ کے حامیوں کیخلاف عریانیت کا مقدمہ

حیدرآباد ۔ 5 نومبر (سیاست نیوز) سائبرآباد کی گچی باؤلی پولیس نے ’’کس آف لو‘‘ (بوسے محبت) پروگرام کا انعقاد کرنے والے حیدرآباد یونیورسٹی کے طلبہ کے خلاف عریانیت کا ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔ 2 نومبر کو یونیورسٹی کے طلبہ نے کیرالا کے ٹی وی شو کے حق میں مظاہرہ کرتے ہوئے کس آف لو پروگرام کا انعقاد کیا تھا جس میں ایک دوسرے کو بوسہ لیا گیا۔ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے طلبہ کے خلاف شکایت درج کروانے پرایک مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں پولیس نے بھارتیہ جنتا یووا مورچہ کے خلاف بھی ایک مقدمہ درج کیا ہے چونکہ اس پروگرام کے انعقاد کے خلاف بی جے وائی ایم کی جانب سے یونیورسٹی میں احتجاج کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس بالا نگر مسٹر ایس سریدھر نے بتایا کہ پولیس تصویریوں اور ویڈیو گرافی کی مدد سے اس پروگرام کا تجزیہ کیا جارہا ہے اور قصوروار افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔