احمد آباد ۔ 31 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیر خارجہ امریکہ جان کیری اور اقوام متحدہ کے معتمد عمومی بانکی مون متحرک گجرات چوٹی کانفرنس میں جس کا آغاز 11 جنوری سے گاندھی نگر میںہوگا، شرکت کریں گے۔حکومت گجرات کے سرکاری اعلامیہ کے بموجب کم از کم 12 مرکزی وزراء بشمول وزیر فینانس ارون جیٹلی شرکت کریں گے۔ حکومت گجرات کی فہرست میں وزیراعظم بھوٹان شیرنگ ٹوگے اور وزیراعظم مقدومیہ ، نکولا گرویسکی کی شرکت بھی متوقع ہے ۔ نمایاں ممالک اور شخصیات جو اس میں شرکت کریں گے، برطانیہ ، آسٹریلیا، جاپان ، سنگا پور ، نیدر لینڈس ، سویڈن، کینیڈا ، متحدہ عرب امارات ، اسرائیل،بحرین اور افغانستان شامل ہیں۔ آسٹریلیا کے وزیر سرمایہ کاری و تجارت مارٹن ہیملٹن اسمتھ ، وزیر خارجہ جولی بشپ، وزیر شہریت کینیڈا کرس الیگزینڈر ، وزیر محنت کیلی لیچ شامل ہیں۔