ممبئی۔ 10جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مداحوںکی جانب سے ویراٹ کوہلی کے نام پرجعلی اکاؤنٹ بنانے اوراس کے باقاعدہ استعما ل پر اسٹار کھلاڑی پریشانی کا شکار ہوگئے ہیں۔کوہلی نے اخبار کو دیئے گئے انٹرویو میں ’’آئی ایم کوہلی‘‘ کے نام سے موجود صفحہ کو جعلی قرار دے دیا ہے۔واضح رہے آئی ایم کوہلی کے نام اکائونٹ سے ان کی تصاویر اور ویڈیو بھی شیئر ہوتی رہی ہیں ،ویرات کوہلی کے چاہنے والے 60ہزار مداحوں نے اس صفحہ کو پسندکیا ہے۔ ویرات کوہلی نے اس مسئلے کو جلد از جلد حل کرنے اور ذمہ داروںکو سبق سیکھانے کے عزم اظہار کیا ہے۔