۔70 لاکھ یمنی بچوں کو سنگین قحط کا خطرہ : اقوام متحدہ

حدیدہ (یمن) ۔ یکم ؍ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) 70 لاکھ بچوں کو یمن میں سنگین قحط کا سامنا ہے جو ملک کی خانہ جنگی کا نتیجہ ہے۔ اقوام متحدہ کے شعبہ برائے اطفال کی جانب سے اس کا انکشاف کیا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہیکہ 18لاکھ یمنی بچے جن کی عمر پانچ سال یا اس سے کم ہے، سنگین قحط کے خطرہ کا سامنا کررہے ہیں۔