۔2020ء اسمبلی انتخابات کے بعد یوپی میں ایس پی حکومت : اکھیلیش

اعظم گڑھ۔ 4 جون (سیاست ڈاٹ کام)سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو نے منگل کو اتحاد ٹوٹنے کا اشارے دیتے ہوئے دعوی کیا کہ ایس پی 2022 کے اسمبلی انتخابات کے بعد ریاست میں اپنے بل پر حکومت تشکیل دے گی۔مسٹر اکھلیش یادو عوام کا شکریہ ادا کرنے کے لئے پیر کے دن اپنے پارلیمانی حلقہ اعظم گڑھ آئے تھے ۔ انہوں نے اتحاد ٹوٹنے کا اشارہ دیتے ہوئے کہاکہ 2022 میں سماج وادی پارٹی تنہا حکومت تشکیل دے گی۔ بی ایس پی کے ساتھ تعلقات پر پوچھے گئے سوال کو وہ ٹال گئے ۔ایس پی صدر نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ذات پات کے نام پر ایس پی کو بدنام کرتی ہے لیکن اصل میں ذات پات کا زہر سماج و ہی بو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں قتل ہورہے ہیں اور سب کے ساتھ انصاف نہیں کیا جارہا ہے ۔حکومت سب کے ساتھ بھید بھاؤ کررہی ہے ۔ بی جے پی کارکنوں کو قتل کیا جاتا ہے تو وزیر سے لے کر حکومت تک ملزموں کو پکڑنے میں جٹ جاتی ہے لیکن ایس پی کے کارکنوں کو قتل کیا گیا اس کی کوئی خبر لینے والا نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایک ضلع ایک پیداوار کا صرف نعرہ ہے آج تک ریاست میں ایک بھی صنعت نہیں لگی ہے ۔