۔10 سال تک ایل آئی سی بے خبر، سی بی آئی کی تحقیقات
نئی دہلی۔6 جون (سیاست ڈاٹ کام) سی بی آئی نے ٹھگ لینے کے الزام میں ایل آئی سی کے دو عہدیداروں کے خلاف کیس درج کرلیا۔ ان تینوں عہدیداروں نے سی بی آئی کے بیان کے بموجب 3 کروڑ روپیوں سے زائد رقم جعلی دستاویز کی اساس پر 190 بیمہ پالیسیوں کو ہتھیالیے۔ بیمہ کے حاملین جو زندہ ہیں، انہیں اس کا پتہ ہی نہ چل سکا کہ ان کی پالیسیوں کی رقم جعلسازوں نے ٹھگ لی ہے۔ تلنگانہ میں سوریا پیٹ کے ضلع میں کوڈیک کی شاخ میں یہ 10 سال تک کسی کے بھی علم میں نہیں آیا۔ یہاں تک کہ داخلی ایل آئی سی کے داخلی حساب کتاب میں اس دھوکہ دہی کا پتہ چل گیا۔ ایل آئی سی کی شکایت کی بنیاد پر سی بی آئی نے اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹیو آفیسر بنوت بیکونائک اور گولوتو ہریہ کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی۔ یہ دونوں ایل آئی سی کے معطل شدہ ملازمین ہیں اس کے علاوہ 9 ایجنٹ اور بعض غیر شناخت شدہ افراد بھی اس میں شامل ہیں۔ متعلقہ عہدیداروں نے بتایا کہ ایجنٹوں کے کھاتے بھی بعداز مرگ بیمہ کے دعوئوں کی رقم کی وصولی میں ملوث پائے گئے۔ بہت سے معاملوں میں پالیسی حاملین زندہ تھے۔ اس کے باوجود بھی ان کے نامزد رشتہ داروں کو بعداز مرگ کوئی رقم نہ مل سکی۔ یہ رقومات ایل آئی سی کے ملازمین، ایجنٹوں اور ان کے قریبی رشتے داروں کے کھاتوں میں چلی گئی۔