۔1,874 کروڑ روپئے مالیتی ’جائیدادِ دشمناں‘ فروخت

نئی دہلی۔ 30 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے پہلے اقدام کے طور پر اپریل کے دوران 1,874 کروڑ روپئے مالیتی ’دشمنوں کی جائیداد‘ فروخت کی ہے۔ حکومت نے اس قسم کی جائیدادوں کی سرمایہ نکاسی کیلئے رواں مالیاتی سال کے دوران 90,000 کروڑ روپئے کا نشانہ مقرر کیا تھا جس کی تکمیل کی سمت پہلے پہلے قدم کے طور پر یہ جائیدادیں فروخت کی گئی ہیں۔ 2019-2020ء کے پہلے مہینے میں 2,350 کروڑ روپئے کی سرمایہ نکاسی کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے جس میں ریلوے وکاس نگم کے آئی پی او اکاؤنٹ کے تحت 476 کروڑ روپئے بھی شامل ہیں اور دشمنوں کی جائیداد کی فروخت کے ذریعہ 1,874 کروڑ روپئے جمع کئے جائیں گے۔