غزہ ۔ 4 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) فلسطین میں بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت بنانے کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز نے 17 سال کے لڑکے کو مشتبہ قرار دے کر گولیاں مار کر قتل کردیا۔ شہید کی میت ورثاء کے حوالے کردی گئی جبکہ شہید کی نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ فلسطینی نوجوان کو نماز جنازہ کے بعد سپردخاک کردیا گیا۔