نئی دہلی ۔ 31 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور چین کے بشمول 16 آر سی ای پی ممالک کے وزرائے تجارت توقع ہے وسط نومبر میں منیلا میں اجلاس منعقد کرتے ہوئے مجوزہ عظیم معاہدہ کیلئے جاری مذاکرات کا جائزہ لیں گے، ایک عہدیدار نے یہ بات کہی۔ علاقائی جامع معاشی شراکت داری (آر سی ای پی) 16 ممالک کے مابین تجارتی معاہدہ ہے جس کا مقصد اشیاء، خدمات، سرمایہ کاری، معاشی و تکنیکی تعاون، مسابقت اور انٹلیکچول پراپرٹی رائٹس کا احاطہ کرنا ہے۔ حکومتی عہدیدار نے مزید کہا کہ یہ میٹنگ 9 نومبر سے منعقد شدنی آسیان سمٹ کے موقع پر منعقد کئے جانے کا امکان ہے۔ وزارتی سطح کے اجلاس کے اس اعتبار سے اہمیت ہے کہ اشیاء اور خدمات کے شعبہ سے متعلق کئی مسائل یکسوئی طلب ہیں۔ جنوبی کوریا میں حالیہ اختتام پذیر بیسویں دور کی بات چیت میں رکن ممالک نے تعطل کے شکار مسائل پرغوروخوض کیا تھا۔