کرنول ۔ 13جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کرنول کے جی بی فنکشن ہال میں سالٹ اینڈ ٹپر آن لائن شاپنگ کی جانب سے 120غریب اور مستحق افراد میں عید کٹ کی تقسیم عمل میں لائی گئی۔ ایک کٹ کی لاگت 380روپئے بتائی گئی۔اس کے علاوہ 80روپئے دودھ کیلئے بھی دئے گئے۔اس موقع پر سالٹ اینڈ ٹپر شاپی کے مینجنگ ڈائرکٹر محمد سیف اللہ نے بتایا کہ غریب اور مستحق افراد میں 380روپئے والی لاگت کی کٹ تقسیم کی گئی ہے۔ اس کٹ میں ایک کیلو سیوئیاں ، گھی ، کاجو ، بادام اور شکر شامل ہے۔انھوں نے امید ظاہر کی کہ آنے والے رمضان میں مزید عید کٹ کی تقسیم عمل میں لائی جائے گی۔
ضلع اقلیتی بہبود افسر شیخ مستان ولی کی نیوز 18سے خصوصی بات چیت
کرنول ۔ 13جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع اقلیتی بہبود افسر شیخ مستان ولی نے نیوز 18کو دئے گئے خصوصی انٹرویو میں بتایا کہ پچھلے چار سالوں میں مسلم اقلیتوں کی فلاح و بہبود کیلئے مرکزی اور ریاستی حکومت نے ایک ہزار 22کروڑ روپئے خرچ کئے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ معاشی سال 2017-18میں ریاست کا بجٹ 1100کروڑ تھا ۔ جس میں 184کروڑ صرف کرنول کیلئے خرچ کئے گئے۔انھوں نے بتایا کہ تعلیمی سال 2017-18میں 22 ہزار طلبہ میں 26ہزار کروڑ اسکالر شپ تقسیم کی گئی۔اور تعلیمی سال 2018-19 کیلئے 30 کروڑ کی تجویز حکومت کو پیش کی گئی ہے۔شیخ مستان ولی نے بتایا کہ دلہن اسکیم کے تحت اپریل 2018تک ضلع کرنول کے 5400دلہنوں میں 25کروڑ روپئے کی رقم تقسیم کی گئی۔انھوں نے امید ظاہر کی کہ آنے والے دنوں میں مسلم اقلیتوں کی فلاح و بہبودی کیلئے حکومت بڑے پیمانے پر کام کریگی۔