سنگاریڈی 5 ڈسمبر ( پی ٹی آئی ) سدی پیٹ ضلع کے محمد آباد گاؤں میں 100 روپئے دینے سے انکار پر ایک 75 سالہ خاتون کا قتل کردیا گیا ۔ کہا گیا ہے کہ کے راجوا نامی خاتون تنہا رہتی ہے ۔ اس کے چار بیٹے ہیں جن کی بکریاں ہیں۔ ان کی نگرانی اس کا رشتہ دار نریش کرتا تھا ۔ پولیس کے بموجب کل نریش نے حالت نشہ میں راجوا سے 100 روپئے مانگے ۔ راجوا نے رقم دینے سے انکار کیا اور سابقہ قرض واپس کرنے پر زور دیا ۔ برہمی کے عالم میں نریش نے خاتون پر پتھر سے حملہ کردیا جس سے وہ برسر موقع فوت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور ملزم کی تلاش جاری ہے ۔