شمس آباد /11 فروری ( سیاست نیوز ) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد کسٹمس عہدیداروں نے ایک خاتون کے قبضہ سے 1069 گرام سونا برآمد کیا ۔ تفصیلات کے بموجب تھائی لینڈ سے فلائیٹ نمبر TG2925 کے ذریعہ ایک خاتون نسرین بیگم شمس آباد ایرپورٹ پہونچی شک کی بناء پر تلاشی کے دوران اس کے پاس سے 8 سونے کی چوڑیاں اور تین گلے کے چین جن کا وزن 1069 گرام جس کی مالیت 33 لاکھ روپئے برآمد ہوئے ۔ کسٹمس عہدیداروںنے خاتون کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔