۔۔50 لاکھ روپئے نقد ، 110 آلٹو کار ، بجاج کا بمپر ڈرا

سوجنا مال میں لکی ڈرا ، تلگو اداکاروں کی طرف سے قرعہ اندازی
حیدرآباد ۔ 19 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : بجاج الیکٹرانکس کے زیر اہتمام 50 لاکھ روپئے کے نقد انعامات اور 10 آلٹو کاروں پر مشتمل گرینڈ بمپر ڈرا کا انعقاد عمل میں آیا ۔ اس موقع پر فورم سوجنا مال پر منعقدہ تقریب میں اداکارہ ارچنا ویرا ، کیتھرائن ٹریسا ، سچترا کرشنا اور دیگر ممتاز شخصیتوں نے قرعہ اندازی کے ذریعہ خوش نصیب انعام یافتگان کا انتخاب کیا ۔ پانچ خوش نصیب گاہکوں نے فی کس 10 لاکھ روپئے کا انعام اپنے نام کرلیا ۔ جس کے ساتھ ہی 50 لاکھ روپئے پر مشتمل نقد انعام کی تکمیل ہوئی ۔ دیگر 10 خوش نصیب گاہکوں نے فی کس ایک آلٹو کار کا انعام جیت لیا ۔ بجاج الکٹرانک کا 1983 میں حیدرآباد میں قیام عمل میں آیا تھا اور مختلف مقامات پر اب اس کے 36 اسٹورس ہیں ۔ بجاج الیکٹرانکس کے ڈائرکٹر کرن بجاج نے اس موقع پر کہا کہ ’ بجاج الیکٹرانکس نے اپنے گاہکوں کو ان کی صدا بہار تائید ، مدد محبت اور بھروسہ کے بدلے انعامات دینے کی روایت کو برقرار رکھا ہے ۔ بجاج الیکٹرانکس کو بجاج فیملی کے ارکان کا آشیرواد حاصل ہے اور بجاج اپنی ایسی ہی خدمات جاری رکھنے کا تیقن دلاتا ہے جس سے گاہک خوشی محسوس کریں گے ‘ ۔ کرن بجاج نے 50 لاکھ روپئے کے نقد انعامات اور 10 آلٹو کار جیتنے والے خوش نصیب گاہکوں کو مبارکباد دی ۔۔
نیٹ ( میڈیکل ) دسمبر 2018 میں ،سال میں دو دفعہ ہوگا
حیدرآباد ۔ 19 ۔ جون : ( سیاست نیوز) : حکومت ہند نے آل انڈیا میڈیکل انٹرنس نیٹ دسمبر 2018 میں رکھتے ہوئے سال میں دو دفعہ نیٹ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے لیے این ٹی آر نیشنل ٹسٹنگ ایجنسی بنائی ہے جو اس کی نگران کار باڈی ہوگی سی بی ایس سی کے بجائے کسی ادارہ کے تحت انٹرنس امتحانات منعقد کئے جائیں گے ۔ انجینئرنگ کی جے ای ای ( مین ) بھی آئی آئی ٹی کے ذریعہ ہوگا ۔ نیٹ ( میڈیکل ) کی تلنگانہ کی کونسلنگ کے لیے ایم اے حمید سے دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر 3 تا 7 بجے ربط کرسکتے ہیں ۔۔