بال ٹیمپرنگ پر آسٹریلیائی بیٹسمین ڈیوڈ وارنر کی اہلیہ کا جذباتی بیان ، یہ صورتحال میرے لئے اذیت ناک ہے
سڈنی ۔ یکم اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ڈیوڈ وارنر کی اہلیہ کینڈیس وارنر نے بال ٹیمپرنگ کاذمہ دار خود کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو کچھ ہوا اس میں قصور ان کا اپنا ہے ،کیوں کہ وارنر کو میری وجہ سے طنزیہ جملے سننے پڑے تھے ۔آسٹریلیا میں ایک انٹرویو کے دوران کینڈیس وارنر نے کا کہناتھاکہ ڈیوڈ وارنر سے شادی انہوں نے اپنے رگبی بوائے فرینڈ کو چھوڑ کر کی تھی ان کا تعلق جنوبی افریقہ سے تھا جس کی وجہ سے وارنر کو سخت اورطنزیہ جملے سننے کو ملے ۔اس میں ساری غلطی میری ہے ، اب یہ صورت حال ان کے لئے اذیت ناک ہے اورتو اور آسٹریلوی کرکٹرز نے بھی ان کو اس بات پر تنقید اور طنز کانشانہ بنایا ،ڈیوڈ وارنر نے صورتحال کو دیکھتے ہوئے مزاحمت بھی کی اور کئی کھلاڑیوں کے ساتھ تلخ جملوں کا تبادلہ بھی کیا۔ایسی صورت حال میں میری انکھوں میں آنسو ہوتے تھے اور بیٹیاں پریشان ہوجایا کرتی تھیں ، انہیں اس بات پر شدید دکھ اورافسوس ہے ،میں کبھی یہ سب کچھ نہیں بھلا سکوں گی ۔میں سمجھتی ہوں اس سارے معاملے میں میری غلطی ہے جس کی وجہ سے بال ٹیمپرنگ کا اسکینڈل وقوع پذیر ہوا ،بہر حال صورت حال کا جائزہ لیا جائے تو در حقیقت جو کچھ ڈیوڈ وارنر نے کیااس کے پیچھے میں تھی ۔نیوز کاسٹرڈیبورا نائٹ کے مطابق وہ اس صورت حال سے عجیب صورت حال سے دوچار ہوئیں اور افسردہ بھی ،کیوں کہ ان کا 9 سالہ بیٹا ڈیرسی اسٹیو اسمتھ کابہت بڑا مداح ہے اس پر اس واقعہ کا بہت منفی اثر ہوا ہے ۔ڈیبورا نائٹ نے اس صورت حال کو سو شل میڈیا پر شیئر کیا ،جس میں لکھاکہ آپ کے چند منٹ میرے بچے کو اطمنان اور سکون دے سکتے ہیں اور اسے اس کیفیت سے نکالنے کے لئے ضروری ہے ۔یہ پیغام اسٹیو اسمتھ نے بھی دیکھا ،اس کے جواب میں اسمتھ کا براہ راست پیغام آیا کہ مجھے اس صورت حال پر بہت افسوس ہے ،میں کرکٹ کے کھیل سے محبت کرتا ہوں، مجھے ایسے بچوں سے محبت ہے جوکرکٹ کا عظیم کھیل کھیلنا پسند کرتے ہیں ۔اسمتھ کا کہنا تھا کہ میں اس وقت موجودہ صورت حال سے خود بہت اپ سیٹ ہوں برائے مہربانی آپ میری طرف سے بچے سے معذرت کرلیں ،اس اسکینڈل سے میری اپنی فیملی بھی بہت متاثر ہے ۔