یہ سیاسی مفاد پرستی کی یوگا ہے : لالو پرساد

پٹنہ ۔ /21 جون (سیاست ڈاٹ کام) آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو نے آج بی جے پی پر تنقید کی کہ وہ سیاسی مفاد پرستی کی خاطر یوگا تقریب کا استعمال کررہی ہے ۔ بی جے پی یوگا کی سیاسی صحت میں شامل ہوتے ہوئے اپنی جسامت کو مضبوط و قوی بنانے کی کوشش کررہی ہے لیکن وہ اس میں کامیاب نہیں ہوگی ۔ مودی حکومت نے مرکز میں اپنی مقبولیت کے خاطر یوم یوگا منعقد کیا ہے ۔ لالو پرساد نے سوشیل نیٹ ورکنگ سائیٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ سارا ملک جانتا ہے کہ یہ یوگا ہے لیکن بی جے پی اس کا ایک خاص مقصد سے ہوا کھڑا کررہی ہے ۔ مودی حکومت کا عوام سے رابطہ ختم ہوچکا ہے ۔ بی جے پی حکومت کے لوگ اپنی اپنی فکر میں مبتلا ہیں ۔

مناسب وقت پر بہار چیف منسٹری کے لئے امیدواری:پاسوان
پٹنہ۔21جون ( سیاست ڈاٹ کام ) آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد اور چیف منسٹر بہادر نتیش کمار کے این ڈی اے کے خلاف اتحاد اور چیف منسٹری کے امیدوار کے اعلان کے بعد لوگ جن شکتی پارٹی کے صدر رام ولاس پاسوان نے آج کہا کہ اس مسئلہ پر فیصلہ مناسب وقت پر کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ این ڈی اے میں چیف منسٹری کے امیدوار کے بارے میں کوئی تنازعہ نہیں ہے ۔ اسمبلی انتخابات میں چیف منسٹری کے امیدوارکا اعلان کیا جائے یا نہیں اس کا فیصلہ مناسب وقت پر کیا جائے گا ۔ وہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔واضح رہے کہ بہار میں اسمبلی انتخابات کیلئے جنتاپریوار نے آپس میں اتحاد کیا ہے اس لئے بی جے پی فکر مند ہے۔