یٰسین کا آل راونڈ مظاہرہ

حیدرآباد ۔ 23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن سے موصولہ خبر کے بموجب ایل این سی سی کے یٰسین نے آزاد ٹیم کے خلاف کامیابی میں کلیدی رول ادا کیا ہے۔ یٰسین نے 76 رنز اسکور کرتے ہوئے ٹیم کے مجموعی اسکور 269/9 میں کلیدی رول ادا کیا جبکہ حریف ٹیم کو 97 پر ڈھیر کرنے میں 30/5 کی بولنگ کا مظاہرہ بھی کیا۔

مقیت کا شاندار مظاہرہ
حیدرآباد ۔ 23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن سے موصولہ خبر کے بموجب روشی راج ٹیم کے خلاف ایچ یو سی سی کی کامیابی میں عبدالمقیت نے شاندار آل راونڈ مظاہرہ کیا۔ ایچ یو سی سی کے 198 رنز میں مقیت نے لوور آرڈر میں 34 رنز اسکور کرنے کے علاوہ حریف ٹیم کو 162 تک محدود رکھنے میں 31/4 کا بولنگ مظاہرہ بھی کیا ہے۔