بلیا ۔ یکم ؍ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) تین نوجوان آج اس وقت زخمی ہوگئے جبکہ دو حریف گروپس کے دوران طلباء یونین کے انتخابات میں جھڑپ شروع ہوگئی۔ یہ واقعہ زیریں پری مرلی منوہر دیہات گریجویٹ کالج میں پیش آیا۔ دونوں گروپس نے ایک دوسرے پر خشت باری اور فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں تین طلباء آنند رائے، وکی رائے اور سندیپ پانڈے زخمی ہوگئے۔