ویڈیو فلم میں اطلاع ملنے کا انکشاف ، تضاد بیانی
نئی دہلی ۔ /6 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) بجرنگ دل کارکن جس نے بلند شہر میں تشدد برپا کیا تھا اور جو بجرنگ دل کی شاخ کا کنوینر یوگیش راج ہے اس نے دعویٰ کیا تھا کہ پیر کے دن اس نے ہجومی تشدد کا مشاہدہ کیا تھا جس میں دو افراد بشمول ایک پولیس انسپکٹر ہلاک ہوگئے ۔ اس سلسلے میں پولیس نے دو ایف آئی آر پولیس اسٹیشن میں درج کی ہیں جن میں سے ایک میں اس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایک دیہاتی کو جو ہلاک ہوگیا گائے ذبح کرتے دیکھا تھا جبکہ اس کا ایک ویڈیو فلم آج منظر عام پر آیا ہے جس میں اس کا بیان ہے کہ شیکھر کمار سورب وغیرہ سے اس نے سنا تھا کہ ایک گائے ذبح کردی گئی اور خاطی الیاس ، شرافت ، انس ، ساجد ، پرویز ، شرف الدین وغیرہ تھے جنہوں نے بعد میں ذبیحہ گاؤ کا شور مچایا تھا ۔