یو پی اسمبلی ضمنی انتخابات میںآر ایل ڈی کو تائید

جے ڈی یو کا اقدام‘ ریاست میں وسیع تر اتحاد کے امکانات کی تلاش
نئی دہلی/لکھنو ۔31جنوری( سیاست ڈاٹ کام ) جے ڈی یو نے آج اعلان کیا کہ وہ آر ایل ڈی کے امیدواروں کی یو پی کی تین اسمبلی نشستوں کے ضمنی انتخابات میں تائید کرے گی ۔ علاوہ ازیںاجیت سنگھ کی پارٹی کانگریس اور دیگر سیاسی پارٹیوں کے ساتھ آئندہ سال کے ریاستی انتخابات میں اتحاد کے امکانات تلاش کئے جائیں گے تاکہ بہار کے عظیم سیکولر اتحاد کے تجربہ کا اعادہ کیا جاسکے ۔ لکھنو میں پارٹی کی ریاستی مجلس عاملہ کے اجلاس میں صدر جے ڈی یو شرت یادو نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ ہماری پارٹی تمام تین اسمبلی نشستوں کے ضمنی انتخابات میں جن کی رائے دہی 13فبروری کو مقرر ہے آر ایل ڈی کے امیدواروں کی تائید کرے گی ۔