یو پی:حلقہ لوک سبھا کیرانا کے ضمنی چناؤ کیلئے اعلامیہ جاری

مظفر نگر۔3مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) حلقہ لوک سبھا کیرانا کے ضزنی انتخابات کیلئے آج ضلع نظم و نسق کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ۔ ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر اندروکرم سنگھ نے کہا کہ اس ضمنی چناؤ کیلئے پرچہ جات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 10مئی ہے ۔ پرچہ جات نامزدگی کی جانچ 11مئی کو کی جائے گی جبکہ ان سے دستبرداری کی آخری تاریخ 14مئی ہے ۔ عہدیدار نے کہا کہ اس علاقہ میں انتخابی ضابطہ اخلاق کو نافذ کیا گیا ہے ۔ الیکشن آفس کے ایک ترجمان نے کہا کہ اترپردیش میں حلقہ لوک سبھا کیرانا اور حلقہ اسمبلی نور پور کیلئے ضمنی چناؤ 28مئی کو منعقد ہوں گے ۔ دونوں حلقوں کیلئے ووٹوں کی گنتی 31مئی کو ہوگی ۔ کیرانا لوک سبھا نشست بی جے پی کے رکان حکم سنگھ کے فبروری میں انتقال کے بعد خالی ہوئی ہے ۔حلقہ لوک سبھا کیرانامیںکاندھلہ ٹاؤن میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پرآج 7 اشخاص کو گرفتار کیا گیا ۔ ایس ایچ او ‘ او پی چودھری نے کہا کہ ان اشخاص کو انتخابی ضابطہ کی خلاف ورزی کرنے پر سی آر پی سی سیکشن 151 کے تحت مقدمات درج کئے گئے ہیں ۔