دبئی ، 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے نومقررہ سفیر برائے متحدہ عرب امارات نے اس خلیجی مملکت کے جبل علی فری زون کے ساتھ باہمی تجارتی تعلقات کو فروغ دینے پر زور دیا ہے جبکہ یہ سارے مشرق وسطیٰ خطہ کیلئے تجارتی اور ضروری انفراسٹرکچر کے اعتبار سے مرکزی حیثیت رکھتا ہے ۔ ٹی پی سیتارام نے حال میں 18 رکنی اعلیٰ سطح کے وفد کی قیادت کرتے ہوئے فری زون ’جافزا‘ کا دورہ کیا ۔ اُن کے ہمراہ وفد میں بڑی ہندوستانی کمپنیوں کے اعلیٰ عہدیدار شامل تھے ۔ یہ کمپنیاں زائد از 20 سال سے فری زون میں سرگرم عمل ہیں۔
بحرین : بم سازوں کو 15 سال قید
دبئی ، 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بحرین کی ایک عدالت نے 11 ملزمان کو دہشت گردانہ مقاصد کے لئے بم سازی کا مرتکب پانے کے بعد انھیں 15 سال قید کی سزائیں سنائیں۔ یہ تمام ملزمین ایک گروپ سے وابستہ تھے جو اسلحہ اسمگل کرتا ہے ۔