یوگی مدھیہ پردیش کے شمالی انچل میں ہوں گے

بھوپال،8مئی(سیاست ڈاٹ کام ) اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یو گی آدتیہ ناتھ مدھیہ پردیش کے شمالی انچل میں بی جے پی کے امیدوار کی حمایت میں دو انتخابی ریلیوں سے خطاب کریں گے ۔اطلاعات کے مطابق مسٹر یوگی مرینا پارلیمانی حلقے کے انباہ میں تقریباً 12 بجے مرکزی وزیر نریندر تومر کے حق میں ریلی کریں گے ۔ یہاں مسٹر تومر کا مقا بلہ کانگریس کے سینیئر رہنما رام نیواس راوت سے ہے ۔ اس کے بعد مسٹر یوگی گونا پارلیمانی حلقے کے تحت آنے والے شیوپوری میں انتخابی ریلی میں تقریر کریں گے ۔ یہاں سے بی جے پی کے امیدوار کے پی یادو کا مقابلہ کانگریس کے قد آور رہنما جیوتی رادتیہ سندھیا سے ہے ۔