یوگیندر یادو کی عاپ پارٹی عہدے سے برطرفی یقینی

نئی دہلی 30 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)پرشانت بھوشن اور عام آدمی پارٹی کی قومی تادیبی کمیٹی کے سربراہ یوگیندر یادو کی برطرفی کے بعد امکان ہے کہ یادو کو دوبارہ پارٹی کے صدر کی جانب سے ایک اور کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا ۔ پارٹی ذرائع کے بموجب ایک نئی فہرست جاری کی جائے گی جس میں یادو کا نام شامل نہیں ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے سینئر قائد نے کہا کہ پارٹی اپنا راستہ خود تلاش کرے گی اور یوگیندر یادو نئی فہرست میں نہیں ہوں گے ۔ یہ فیصلہ کے یادو کو عہدہ سے ہٹادیا جائے متوقع ہے اور پرشانت بھوشن کی پارٹی کی سیاسی امور کمیٹی اور قومی عاملہ سے سبکدوشی کے بعد یہ بات یقینی ہوگئی ہے کہ یوگیندر یادو کو بھی پارٹی سے ہٹا دیا جائے گا ۔ بھوشن اور یادو کو اہم کمیٹیوں سے ہٹادینے کے اقدام کو پارٹی سے اُن کے اخراج کا نقیب سمجھا جارہا ہے ۔