لکھنو: ریاست اترپردیش کے چیف منسٹر کی حیثیت یوگی ادتیہ ناتھ اور دو ڈپٹی چیف منسٹر س کے ہمراہ43وزراء کی بھی حلف برداری عمل میں ائی۔
جن میں سے ایک کرکٹر سے سیاست داں بنے محسن رضاء بھی ہیں۔جبکہ بی جے پی نے اترپردیش انتخابات میں ایک بھی مسلم امیدوار کو ٹکٹ نہیں دیا ‘ لہذا رضاء کوکابینہ میں اقلیتی طبقے کا چہرہ طور پر پیش کرتے ہوئے بی جے پی ایک توازن لانے کی کوشش کررہی ہے۔
Former cricketer Mohsin Raza sworn in as Minister of State in #YogiAdityanath led Uttar Pradesh Government. pic.twitter.com/ACeV2WwO79
— ANI UP (@ANINewsUP) March 19, 2017
یوگی ادتیہ ناتھ جو کہ پانچ مرتبہ رکن پارلیمنٹ ہیں نے آج اترپردیش کے نئے چیف منسٹر کی حیثیت سے حلف لیاہے۔ بی جے پی کی اترپردیش میں312سیٹوں پر شاندار کامیابی کے ایک ہفتہ بعد آج یہاں لکھنو میں حلف برداری تقریب منعقدکی گئی تھی۔
چونکے دینے والے انکشاف میں ایک روز قبل ہی یوگی ادتیہ ناتھ کا چیف منسٹر اترپردیش کی حیثیت سے نام کا اعلان کیاگیا۔ان کے دو نائب کے طور پر اترپردیش بی جے پی کے صدر کیشو پرساد موریہ اور سابق مئیر لکھنو دنیش شرما ہیں: جنھوں نے یوگی ادتیہ ناتھ کے ساتھ حلف لیاہے۔
شرما کو ریاست اترپردیش میں بی جے پی کی سب سے بڑی رکنیت سازی مہم چلانے کا بھی اعزاز حاصل ہے ۔