لکھنؤ۔ 4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) یوپی میں جملہ 26 غیرقانونی مسالخ بند کردیئے گئے ہیں۔ ریاستی وزیر صحت سدھارتھ ناتھ سنگھ نے آج کہا کہ اینٹی رومیو اسکواڈ اچھا کام انجام دے رہا ہے۔ وہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی غیرقانونی مسلخ کو کارکرد رہنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ تمام سرکاری ملازمین کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ وہ حد سے زیادہ جذباتی انداز میں کارکردگی کا مظاہرہ نہ کریں۔